Posts

Showing posts from May, 2020

Ryh

آ پ ایسا کریں اپنے تعلقات اللہ کے ساتھ مضبوط کر لیں کیونکہ یہ جو لوگ ہوتے ہیں نا ان کے معیار پر کبھی نہیں پورا اترا جا سکتا چاہے آپ اچھے ہوں یا برے, جب آپ برائ کے راستے سے ٹھوکر کھا کر سیدھے راستے پر چلنے لگتے ہیں یہ پھر سے آپ کے ماضی کی غلطیاں,گناہ بار بار آپ کے منھ پر مارتے ہیں, بس آپ اتنا کریں اپنی غلطیوں اور گناہوں کی معافی اللہ سے مانگ لیں لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیں کیونکہ دس سال بعد ملنے والے لوگ آپ کو دس سال پہلے والی غلطی سے ہی جانتے ہوں گے کیونکہ انہیں کیا معلوم ان بیتے لمحوں میں کتنے طوفان آ ۓ, آپ نے کتنی سزائں بھگتی,کتنا کچھ وقت کی دھول میں اڑا دیا,آپ نے اپنی ماضی کی کوتاہیوں کی سزا کس زندان میں گزاری, انہیں اس بات سے فرق نہی پڑتاکہ آپ آج کس مقام پر ہیں لوگ تو آج بھی آپ کو ایسے ہی یاد کرتےہیں کہ فلاں موقع پر فلاں غلطی کی تھی آپ نے اور آپ کی ایک غلطی  اکثر آپکی ساری زندگی کا تعارف بن جاتی ہے اے اللہ میں تھک گئی ہوں اب مجھ سے نہیں ہوتا. کیا ایسا ممکن نہیں کہ میرے سجدے ہر ڈر ہر ضرورت سے ماوری ہوں؟ میری غیرت یہ گوارہ نہیں کرتی کہ پیشانی میں اسم عظیم کندہ کیےکسی ضرو...